- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
ٹیسٹ کرکٹرز کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے
لاہور: ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ اور وہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے۔
کوروناوائرس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو متاثرکرکے رکھ دیاہے اور ان کے لئے دووقت کی روزی کمانامشکل ہوگیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کوچ گڑھی شاہو بازار میں پھل کی ریڑی لگا کر گزر بسر کرتے رہے۔
اب مالی حالات کی تنگدستی نے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچز کو ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا،کوچ عمران خٹک بھی کورونا سے بےروزگار ہونےوالوں میں شامل ہیں۔
عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے۔ عمران خٹک کاکہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی، ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض ، سلمان بٹ،اعزازچیمہ کے ساتھ کام کیا،گھر چلانے کے لِئے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں تبدیل کر لیا۔
عمران خٹک کے مطابق زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے، اس سے سیکڑوں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔