کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 30 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 12 جولائی 2020
گرفتار شدگان سے اسلحہ ، منشیات اور مالِ مسروقہ بھی برآمدکیا گیا۔ فوٹو، فائل

گرفتار شدگان سے اسلحہ ، منشیات اور مالِ مسروقہ بھی برآمدکیا گیا۔ فوٹو، فائل

 کراچی: شہر میں رینجرز اور پولیس نے مخلتف علاقوں میں چھاپے مارکر 30 جرائم پیشہ افراد  کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرفتار کیے گئے ملزمان سے اسلحہ ، گولیاں ،  منشیات ،مسروقہ سامان برآمد کیے گئے۔  گرفتار ملزمان میں ڈکیت ، بھتہ خور ، اسٹریٹ کرمنلز ، اور ٹارگٹ کلر شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کو لیاقت آباد ، نیو کراچی ، کھارادر ، میٹھادر ، کیماڑی ، لیاری ، بھینس کالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا  گیا ہے۔  گرفتار ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ضمانت پرآنے کے بعد دوبارہ سے وارداتیں شروع کردی تھیں۔ تمام ملزمان کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔