شاہد آفریدی کا کورونا کے شکار بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک  اتوار 12 جولائی 2020
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو، انٹرنیٹ

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو، انٹرنیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا وائرس میں مبتلا امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ممتاز آل راﺅنڈر کا کہنا ہے کہ میں سینئر بچن اور جونیئر بچن کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیے: امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک، ایشوریا اور بیٹی آرادھیا بھی کورونا وائرس کا شکار

امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ٹویٹر پر اپنا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔