گنگولی نے آئی سی سی چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہرکردی

اسپورٹس ڈیسک  پير 13 جولائی 2020
گنگولی نے آئی سی سی چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہر کردی
۔ فوٹو : فائل

گنگولی نے آئی سی سی چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہر کردی ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے آئی سی سی چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

البتہ  اپنے گورننگ باڈی کی ٹاپ سیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ بورڈ پر چھوڑ دیا، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ بورڈ کو ہی کرنا ہے، بی سی سی آئی آئین کے تحت بورڈ صدر کے ساتھ اے سی سی یا آئی سی سی میں بھی عہدہ رکھا جاسکتا ہے۔

مگرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس کی اجازت نہیں دیتی، حال ہی میں 48 برس کے ہونے والے گنگولی نے مزید کہا کہ ویسے بھی ابھی میری عمر اتنی زیادہ نہیں، نہ ہی مجھے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی کوئی جلدی ہے،اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سب کو مشترکہ طور پر کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔