پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے رابطے

بلال غوری / ویب ڈیسک  پير 13 جولائی 2020

پروازیں بند ہونے سے قومی ایر لائن کو ریفنڈ بھی کرنا پڑا ہے: فوٹو: فائل

پروازیں بند ہونے سے قومی ایر لائن کو ریفنڈ بھی کرنا پڑا ہے: فوٹو: فائل

پی آئی اے حکام نے فضائی آپریشن بحال کرنے کے لئے یورپی پارلیمنٹرینزوسول ایوی ایشن حکام کے ساتھ رابطے شروع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کا رواں ماہ 3 جولائی سے یورپ کے درمیان تمام پروازوں پر وزیرہوابازی کی جانب سے کہ متعدد پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہونے کے اعلان کے بعد پابندی لگادی تھی جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو بک کی ہوئی مسافروں کی ٹکٹیں ری فنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مالی خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کا یورپ کے درمیان فضائی آپریشن بند ہونے سے محکمہ کو ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے لیکن اب پی آئی اے حکام اور حکومتی سطح پر یورپ کے درمیان دوبارہ سے فضائی آپریشن بحال کرنے کےلئے یورپی پارلیمنٹرینز و سول ایوی ایشن باڈر حکام کے ساتھ رابطے شروع کردیئے تاکہ قومی ائرلائن کا فضائی آپریشن جلدازجلد بحال ہوسکے۔

اسکے ساتھ یورپی پارلیمنٹرینزمیں پاکستانی پارلیمنٹرینزکی بھی فضائی آپریشن بحال کرنے کےلئے خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ قومی ایئرلائن کی پروازیں جلد ازجلد بحال ہو سکے، پروازیں بند ہونے سے قومی ایئرلائن کوریفنڈ بھی کرنا پڑا ہے لیکن پی آئی اے حکام اورحکومتی سطح پرکی جانے والی کوشش کی وجہ سے یورپ کے درمیان پی آئی اے کا فضائی آپریشن جلد بحال ہونے سے یورپ اورپاکستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں خاطرخواہ سہولت اورآسانی حاصل ہوگی اورسفر کا دورانیہ بھی کم ہوجائے گا کیونکہ پی آئی اے کی یورپ اورپاکستان کے مختلف شہروں کے درمیان پروازیں چلنے سے مسافروں اورتاجر برادری کو متعدد سفری سہولتیں میسرتھیں اورسفرکا دورانیہ بھی کم تھا لیکن پروازیں دوبارشروع ہونے سے پی آئی اے کا ریونیو گراف بھی بڑھ جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔