دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، ترجمان سندھ حکومت

ویب ڈیسک  پير 13 جولائی 2020
کورونا وائرس کی وبا عالمی سطح پر مہیب صورت اختیار چکی ہے، ترجمان سندھ حکومت فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وبا عالمی سطح پر مہیب صورت اختیار چکی ہے، ترجمان سندھ حکومت فوٹو: فائل

 کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے اس لئے وہاں کیسز بھی کم رپورٹ ہورہے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنی ٹویٹ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پوری تندہی سے کام کررہی ہے، سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے۔ سندھ میں فی 10 لاکھ شہریوں میں سے اوسطاً 12 ہزار 4 ٹیسٹ کیے گئے جو سب سے بڑی تعداد ہے جب کہ پنجاب میں فی 10 لاکھ آبادی میں 5427، خیبرپختونخوا میں 4952 اور بلوچستان میں 4348 ٹیسٹ ہوئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، جس کی وجہ سے وہاں کیسز کم رپورٹ ہورہے ہیں، کورونا وائرس کی وبا عالمی سطح پر مہیب صورت اختیار چکی ہے، ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔