کراچی میں 24 اور 25 جولائی کو تیز اور درمیانی بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  پير 13 جولائی 2020
 آج شہر کا مطلع ابرآلود رہنے اور  کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

آج شہر کا مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 اور 25 جولائی کو تیز اور درمیانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  24سے 25جولائی کے درمیان کراچی میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق 24 سے 25 جولائی کے درمیان شہر میں نئے مون سون سلسلے کی توقع ہے جو طاقتور بھی ہوسکتا ہے، اوراس کے تحت شہر میں درمیانی اورتیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں آئندہ 5 سے 6 روز کے دوران موسم اسی طرح سے خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تیز بارش کا سبب بننے والا سسٹم اس وقت کراچی کے اطراف میں کہیں موجود نہیں ہے، تیز سمندری ہواؤں کی وجہ سے بننے والے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو رہی ہے، اور انہی  بادلوں کی وجہ سے کل بھی شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جب کہ آج شہر کا مطلع ابرآلود رہنے اور  کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔