سونے کی فی تولہ قیمت نے ایکبار پھر نیا ریکارڈ بنا دیا

ویب ڈیسک  پير 13 جولائی 2020
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1809 ڈالر تک پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1809 ڈالر تک پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

کراچی: سونے کی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1809 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد  کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93 ہزار 664 روپے پر پہنچ گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔