اتحاد ایئرویز 16جولائی سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بڑھائے گی

اسٹاف رپورٹر  منگل 14 جولائی 2020
اتحاد ایئر ویز لاہور سے 7،کراچی سے 3جبکہ اسلام آباد سے 2پروازیں چلائے گی۔ فوٹو: فائل

اتحاد ایئر ویز لاہور سے 7،کراچی سے 3جبکہ اسلام آباد سے 2پروازیں چلائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: غیر ملکی ایئرلائن اتحاد ایئرویز 16 جولائی سے پاکستان کیلیے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اتحاد ایئرویز پاکستان کیلیے ہفتے میں 12پروازیں آپریٹ کرے گی ،اس حوالے سیمسافروں کیلیے نئی ٹریول ایڈ وائزری بھی جاری کردی، اتحاد ایئر ویز لاہور سے 7،کراچی سے 3جبکہ اسلام آباد سے 2پروازیں چلائے گی۔

پروازوں سے سفرکرنے والے مسافروں کو پرواز سے96گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانالازمی ہوگا،کورونا کے حوالے سے اقدامات 16جولائی سے نافذالعمل ہونگے جبکہ پاکستان کی صرف ایک مخصوص لیبارٹری سے کروایا گیا،ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔