پاکستان کی آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کی مذمت

ویب ڈیسک  منگل 14 جولائی 2020
آرمینیائی فوج کے آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ میں متعدد آذربائیجانی جاں بحق ہوئے

آرمینیائی فوج کے آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ میں متعدد آذربائیجانی جاں بحق ہوئے

 اسلام آباد: پاکستان نے آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آرمینیائی فوج نے 12جولائی کو آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ کیا جس میں بہت سے آذربائیجانی مارے گئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوگورنو کاراباخ تنازعہ حل نہ ہونا خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔ اس حملے کے خطے کی سلامتی کے لئے بہت زیادہ خطرات ہوں گے اور تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

دفترخارجہ نے کہا کہ آرمینیائی اقدام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، پاکستان نوگورنوکاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔