لڑکی سے لڑکا بن کر شادی کرنے والے آکاش علی کا موقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک  منگل 14 جولائ 2020
قدرتی طور پر لڑکا تھا، اپنی جنس تبدیل نہیں کروائی، علی آکاش ۔ فوٹو : ایکسپریس

قدرتی طور پر لڑکا تھا، اپنی جنس تبدیل نہیں کروائی، علی آکاش ۔ فوٹو : ایکسپریس

راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکا بن کر شادی کرنے والے آکاش علی کا موقف سامنے آگیا۔

ٹیکسلا کی عاصمہ بی بی نے علی آکاش بن کر دوسری لڑکی سے شادی کرلی، علی آکاش کا کہنا ہے وہ اور اسکی بیوی خوش ہیں جبکہ ان پر جھوٹا کیس لڑکی کی پھوپھو نے کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی

ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے علی آکاش کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر لڑکا تھے انہوں نے اپنی جنس تبدیل نہیں کروائی بلکہ جب انہیں اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوئی تو انہوں نے اپنا چیک اپ لاہور کے ایک اسپتال سے کروایا اور آپریشن کے ذریعے مکمل طور پر مردانہ زندگی اختیار کی اور پھر نیہا بی بی سے باقاعدہ قانونی طور پر شادی کی جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔

علی آکاش کا کہنا ہے کہ نیہا بی بی کی پھوپھو بھی مجھ سے شادی کی خواہاں تھی ہماری شادی کرنے پر وہ طیش میں آگئی اور اس نے ہم دونوں پرجھوٹا مقدمہ کروایا دیا ۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔