آرمی چیف نے کینسر کے مریض بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی

ویب ڈیسک  منگل 14 جولائی 2020
جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے علی رضا کو الضرار ٹینک کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ فوٹو، اسکرین شاٹ

جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے علی رضا کو الضرار ٹینک کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ فوٹو، اسکرین شاٹ

 کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنر قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے خواہش مند کینسر کا مقابلہ کرنے والے بچے کی خواہش پوری کردی۔

فوج کے تعلقات عامہ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  15 سالہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر جیسے موذٰی مرض کا مقابلہ کررہا ہے اور اس نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات اور فوج میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے کراچی کے کور ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو لنک کے ذریعے علی رضا کی آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش پوری کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف نے علی رضا کے عزم کو سراہا، صحت سے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے  دعا بھی کی۔

علی رضا نے کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہے اور فوج میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہے۔ علی رضا نے چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے علی رضا کو الضرار ٹینک کا ماڈل پیش کیا۔ علی رضا ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے اوراس کے والد کراچی کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔