ہاکی انڈیا کے مستعفی صدر مشتاق کا مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا الزام

اسپورٹس رپورٹر  منگل 14 جولائی 2020
دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے سربراہ ہندو نام ہونے کی وجہ سے کھل کر اختیارات کے مزے لوٹ رہے ہیں، محمد مشتاق احمد ۔  فوٹو : انٹر نیٹ

دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے سربراہ ہندو نام ہونے کی وجہ سے کھل کر اختیارات کے مزے لوٹ رہے ہیں، محمد مشتاق احمد ۔ فوٹو : انٹر نیٹ

 لاہور: ہاکی انڈیا کے مستعفی صدر محمد مشتاق احمد نے مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔

وزارت کھیل کے دباؤ پر محمد مشتاق احمد  کو عہدے کی معیاد پوری کرنے کا موقع نہیں ملا اور 7 جولائی کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

وزارت کو لکھے گئے 5 صفحات کے خط میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمد مشتاق احمد نام ہونے کی وجہ سے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا جب کہ دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے سربراہ ہندو نام راجیو، مہتا اور سدھاش وغیرہ ہونے کی وجہ سے کھل کر اختیارات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔