خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

نمائندہ ایکسپریس  منگل 14 جولائی 2020
کمپنی کی ملک میں دریافتوں کی تعداد 13 ہو گئی ۔ فوٹو : فائل

کمپنی کی ملک میں دریافتوں کی تعداد 13 ہو گئی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:   خیبر پختون خوا کے ٹل بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ 

ہنگری کی مول( ایم او ایل) کمپنی کو یہ کامیابی ٹل بلاک میں ممی خیل ساؤتھ ایک کنویں سے حاصل ہوئی جس کے بعد کمپنی کی ملک میں دریافتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

ان میں سے محض ٹل بلاک میں دریافتیں 10 ہیں، 23 مئی کو ممی خیل ساؤتھ  ایک کنویں کی 4 ہزار 939 میٹر تک کھدائی مکمل کر لی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔