سونامی ٹری منصوبے میں جڑی بوٹیوں کوبھی حصہ بنانے کا انکشاف

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 15 جولائی 2020
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سرنڈر کردی،: فوٹو : فائل

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سرنڈر کردی،: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ورلڈ بینک کی امدادی رقم کوبروقت منصوبوں پر نہ لگانے والے وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی۔

کمیٹی میں سونامی ٹری منصوبے میں جڑی بوٹیوں کو بھی منصوبہ کا حصہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مجموعی رقم کا20 فی صد خرچ کیا گیا،منصوبہ ختم ہو گیا اور معاشی رقم واپس ہو گئی، این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں میں تاخیر کے باعث رقم واپس ہوئی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سرنڈر کردی، یہ رقم دوبارہ اے جی پی آر نے محکمہ موسمیات کو دیدی،اے جی پی آر کو یہ اختیار ہی نہیں کہ سرینڈر کی گئی رقم دوبارہ وزارت کو دے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔