سندھ حکومت کا صوبائی اپیکس کمیٹی ایک بار پھر فعال کرنیکا فیصلہ

وکیل راؤ  بدھ 15 جولائی 2020
محکمہ داخلہ سندھ کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے لیے ایجنڈا کی تیاری اور متعلقہ محکموں سے ورکنگ پیپر بھی جمع کرنے کی ہدایت
۔ فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے لیے ایجنڈا کی تیاری اور متعلقہ محکموں سے ورکنگ پیپر بھی جمع کرنے کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

کراچی:  صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گرد گروپس کو غیر ملکی فنڈنگ اور تخریب کاری کے بڑھتے واقعات پر حکومت سندھ نے صوبائی اپیکس کمیٹی کوایک بارپھر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اوراسکے سدباب کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے،صوبے کے دیگر اضلاع میں کریکر حملوں اور تخریک کاری کے واقعات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے کے لیے بڑے پیمانے پرغیرملکی فنڈنگ کی گئی ہے اور دہشتگردوں کے مختلف گروپس کو مشترکہ طور پر استعمال کیاجارہاہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث دہشتگرد وں کا تعلق بھی مختلف گروپس سے تھا۔

بھاری فنڈنگ کے سبب ہی دہشت گردوں نے ماضی کے برعکس دہشت گردی کی کارروائی کے لیے چوری یا چھینی گئی گاڑی استعمال نہیں کی بلکہ گاڑی خریدی گئی ،کراچی، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں کریکر حملوں میں علیحدگی پسند تنظیموں کے مختلف گروپس کو استعمال کیاگیاجن میں دیہی سندھ اور کراچی کے بعض دہشت گرد گروپس شامل ہیں، دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے اور اس طرز کے واقعات کے ساتھ دہشتگردوں کی فنڈنگ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے صوبائی ایپکس کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔