کورونا دل، شوگر، گردے کے مریضوں کیلیے زیادہ خطرناک

ذوالفقار بیگ  بدھ 15 جولائی 2020
دل کے تمام مریض احتیاط کریں،ڈاکٹر شاہد خلیل کی ایکسپریس سے گفتگو

دل کے تمام مریض احتیاط کریں،ڈاکٹر شاہد خلیل کی ایکسپریس سے گفتگو

 اسلام آباد:   کورونا وائرس دل، شوگر، پھیپھڑوں اور گردے کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے سے دل اورپھیپھڑوں کو مقررہ مقدار میں آکیسجن نہیں ملتی جس سے دل کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کورونا وائرس سے ہر کوئی خطرے کا شکار ہے لیکن دل کے مریضوں کے لیے وائرس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ، ہائی بلڈ پریشر، ذیا بطیس، دل یا کینسر کے مریضوں کو اگر کورونا متاثر کرے تو انھیں زیادہ خطرات کے ساتھ یہ وبائی مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

کورونا نے ہر انسان کو انجانے خوف میں مبتلا کردیا۔ دفتر، گھر، گلی، بازار یا دیگر مقامات پرہر کوئی ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرتا ہے۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر شاہد خلیل نے کہا کہ پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں دل کے مریضوں کا علاج عالمی معیار کے مطابق ہے، ہمارے ادارو ں میں جدید سرجری کا نظام موجود ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔