- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
’’شری رام نیپالی تھے اور ایودھیا نیپال میں تھا،‘‘ نیپالی وزیراعظم کا دعویٰ
کھٹمنڈو: نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے تازہ بیان نے بھارتی ہندوؤں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑا دی ہے جس میں انہوں بھارتی ہندوؤں پر ’’ثقافتی توسیع پسندی‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایودھیا دراصل نیپال کے علاقے بیرگنج میں تھا جہاں شری رام کا جنم ہوا تھا، یعنی رام جی بھی اصل میں ’’نیپالی‘‘ ہی تھے۔
انہوں نے یہ بیان دو روز قبل ’’بھانو جینتی‘‘ کے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے دیا تھا۔ واضح رہے کہ رامائن کا سنسکرت سے نیپالی زبان میں ترجمہ کرنے والے نیپالی شاعر بھانوبھکتا اچاریہ کا یومِ پیدائش ’’بھانو جینتی‘‘ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 13 جولائی کو بھانوبھکتا کا 206 واں یومِ پیدائش تھا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کے پی شرما نے بھارتی ہندوؤں پر الزام لگایا کہ شری رام کی اصل جائے پیدائش، یعنی ’’اصل ایودھیا‘‘ نیپال میں تھی لیکن بھارتی ہندوؤں نے ’’ثقافتی توسیع پسندی‘‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش میں ’’جعلی‘‘ ایودھیا بنا کر اسے دنیا بھر میں مشہور کردیا۔ ’’شری رام کا اُتر پردیش سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ ان کی حکومت نیپال میں، موجودہ بالمیکی آشرم کے قریب تھی۔‘‘
یاد رہے کہ نیپال کی 81.3 فیصد آبادی ہندوؤں پر مشتمل ہے جبکہ حالیہ دنوں میں نیپال اور ہندوستان کے مابین سرحدی تنازعات بھی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ہیں۔
نیپالی وزیراعظم کے اس دعوے پر بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپالی وزیرِاعظم خود کمیونسٹ ہیں اور اس بیان کی آڑ میں ’’چین کا کھیل‘‘ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔