سندھ پولیس کے مزید 150 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

اسٹاف رپورٹر  بدھ 15 جولائی 2020
 کورونا کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں، ترجمان سندھ پولیس فوٹو: فائل

کورونا کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں، ترجمان سندھ پولیس فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و جوانوں کی تعداد 2 ہزار360 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک 2 ہزار 360 کے قریب افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 16پولیس افسران و جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جب کہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں جب کہ 695 افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔