دوران پرواز طیارے میں بارش، مسافروں نے چھتری نکال لی

ویب ڈیسک  بدھ 15 جولائی 2020
سینٹرل ایئر کنڈیشنگ سسٹم خراب ہونے سے مسلسل پانی ٹپک رہا تھا، فوٹو : ویڈیو گریب

سینٹرل ایئر کنڈیشنگ سسٹم خراب ہونے سے مسلسل پانی ٹپک رہا تھا، فوٹو : ویڈیو گریب

 ماسکو: روس میں دوران پرواز طیارے میں اچانک پانی کے قطرے برسنے لگے اور ایسا محسوس ہو جیسے بارش ہو رہی ہے جس پر چند مسافروں نے چھتری بھی نکال لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ایئرلائن کا طیارہ مسافروں کو لیکر بحیرہ اسود جا رہا تھا کہ اچانک طیارے کی چھت سے پانی کے قطرے گرنے لگے اور وہ اتنی تیزی سے گر رہے تھے جیسے بارش ہو رہی ہو۔ کچھ مسافروں نے خود کو پانی سے بچانے کے لیے چھتریاں نکال لیں جب کہ کچھ نے خود کو بھیگنے دیا تاکہ بارش کے مزے لے سکیں۔

https://twitter.com/PolScorr/status/1282009279520739328?s=20

طیارے میں موجود ایک مسافر نے اس انوکھے منظر کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی چھت سے تیزی سے پانی ٹپک رہا ہے اور مسافر اس میں بھیگ رہے ہیں۔

ایئرلائن نے واقعے کے تحقیقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چھت سے ٹپکنے والا پانی بارش کا نہیں تھا بلکہ جہاز کا سینٹرل ایئر کنڈیشننگ نظام کے صحیح طور سے کام نہ کرنے پر اس میں سے پانی ٹپک رہا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔