- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
پمز انتظامیہ نے دو ماہ کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد: پمز انتظامیہ نے عید الاضحیٰ، محرم الحرام اور کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ دو ماہ کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔
پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق عید الاضحیٰ، محرم الحرام اور کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ دو ماہ کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پمز اسپتال 20 جولائی تا 20 ستمبر ہائی الرٹ رہے گا کیوں کہ عید الاضحیٰ، محرم الحرام میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سرکلر کے مطابق ہائی الرٹ میں پمز اسپتال ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ہائی الرٹ کے دوران پمز کی حدود میں احتجاج، جلسے، جلوس پر پابندی ہوگی، آئندہ دو ماہ میں احتجاج، سیاسی سرگرمیاں خلاف قانون تصور ہوں گی، ملازمین کو ہائی الرٹ کے دوران حاضری یقینی بنانی ہوگی۔
سرکلر کے مطابق ہائی الرٹ دورانیے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے اور ہائی الرٹ سے قبل ادویات، کورونا حفاظتی کٹس ذخیرہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔