- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
امریکا میں پاکستانی ایوی ایشن تنزلی کے بعد کیٹگری ٹو میں شامل
اسلام آباد / واشنگٹن: امریکی ایوی ایشن ادارے نے سی اے اے پاکستان کو تنزلی کے بعد کیٹگری ٹو میں شامل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ایوی ایشن ادارے نے سول ایوی ایشن پاکستان کو تنزلی کے بعد کیٹگری ٹو میں شامل کردیا ہے، سی اے اے پاکستان کی تنزلی کا باقاعدہ اعلان امریکی ایوی ایشن ادارے ’فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن‘(ایف اے اے) نے کیا۔
ایف اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن پاکستان کے سیفٹی معیار ’بین لاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن‘ (اکاؤ) کے طے کردہ معیار کے مطابق نہیں ہیں، جب کہ ان کے سیفٹی اسٹینڈرڈ کو ایف اے اے کے اسیسمنٹ پروگرام ایاسا کے تحت کم تر پایا گیا، امریکا کے لیے پروازوں کے حوالے سے بھی سی اے اے پاکستان نے ایوی ایشن سیفٹی کو نظر انداز کیا۔
ایف اے اے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائرلائنز کے لیے ایاسا کی جانچ بین لاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سیفٹی معیار کے تحت کی جاتی ہے، بین لاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) ایوی ایشن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ٹیکنیکل ایجنسی ہے، اکاؤ بین لاقوامی سطح پر سیبٖی اور ائر کرافٹ آپریشن اور مینٹینس کے لئے معیار اور سفارشات طے کرتی ہے،کسی بھی ملک کی سی اے اے کا کیٹیگری اے کا حامل ہونا اکاؤ کے طے کردہ سیفٹی معیار پرعملدرآمد سے مشروط ہے۔
ایف اے اے نے کہا ہے کہ کیٹگری اے کی حامل ملک کی ائر لائنز ہی امریکا کے لیے پرواز اور کوڈ شئیرنگ کر سکتی ہیں، کیٹیگری 2 ریٹنگ کے حامل ملک امریکا کے لئے نئی سروسز شروع کرنے کے مجاز نہیں ہیں، متعلقہ ملک کے لیے امریکا کی مجودہ سروسز کے استعمال اور امریکا کے لئے پروازوں پر پابندی ہے، کوئی بھی ایئر لائن امریکا اور پاکستان کے درمیان شیڈول پروازیں بھی آپریٹ نہیں کر سکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔