- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
قائمہ کمیٹی کو انگلینڈ میں موجود مانی کی یاد آگئی
لاہور: قائمہ کمیٹی کوانگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے والے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی یاد آ گئی، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی ستم ظریفی کا شکار ہوکر بے روزگار ہونے والے کرکٹرز سمیت مختلف معاملات پر بریفنگ کیلیے21 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ کی عدم موجودگی میں دیگر اعلیٰ آفیشلزمیں سے کسی کو پیش ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کرکٹرز کی بے روزگاری کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو طلب کرلیا ہے، نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ڈپارٹمنٹس اور ریجنز ختم کرکے صرف 6 صوبائی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں متعارف کرائی گئی ہیں،ان کی وجہ سے سینکڑوں کرکٹرز بے روز گار ہو چکے۔
دوسری جانب انتظامی کمیٹیاں تشکیل نہ دیے جانے کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف اور دیگر متعلقہ عملہ بھی سخت پریشان ہے، بے روزگار ہونے والے ان افراد نے وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان کو خط میں اپنی فریاد سنائی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو 21 جولائی کو طلب کیا ہے تاکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پر بریفنگ دیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ پاکستانی اسکواڈ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے میں سوار ہوکر انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے گئے ہیں، ان کے پیش ہونے کا امکان نظر نہیں آتا،سی ای او وسیم خان یا چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر میں سے کوئی آ سکتا ہے۔
قائمہ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ پربریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا،کرکٹ، ہاکی، اسکواش، ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں میں ناقص پرفارمنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔