نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کا بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا

محمد یوسف انجم  جمعرات 16 جولائی 2020
یہاں آکر سینئرز سے  بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، روحیل نذیر ۔ فوٹو : فائل

یہاں آکر سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، روحیل نذیر ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کا بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا

روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش تھی کہ یہ دیکھوں کہ بابراعظم کس طرح کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ موجودگی کی بدولت یہ ارمان پورا ہوا، بابراعظم سے پوچھا کہ وہ بیٹ میں کونسا وزن استعمال کرتے ہیں۔

پی سی بی پوسٹ کارڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے روحیل نذیر نے بتایا کہ  یہاں آکر سینئرز سے  بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، آنے سے پہلے تجسس کا شکار تھا کہ اسکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی ایک جونیئر کرکٹر سے جانے کیسا برتاؤ کریں گے تاہم جس طرح سینئر کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا استقبال کیا اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے انہیں خود اپنے ساتھ مل کر پریکٹس سیشن کرنے کا کہا، اس دوران سرفراز احمد نے بتایا کہ 2 اور 4 روزہ میچوں میں وکٹ کیپنگ کے دوران کیسے اپنا فوکس برقرار رکھنا ہے، وہ بہت گائیڈ کررہے ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔