عامر لیاقت حسین نے استعفی دینے کے لیے وزیر اعظم سے وقت مانگ لیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 16 جولائی 2020
عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف سے راستے الگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فوٹو، فائل

عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف سے راستے الگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فوٹو، فائل

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کراچی میں جاری لوڈ شیڈنگ سے متعلق اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنا استعفی پیش کرنے کے لئے وقت مانگ لیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے لوگوں کا تڑپنا، سسکنا اور مونس علوی کا جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔ وزیر اعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔