پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جولائی 2020
قوم سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، وزیراعظم عمران خان

قوم سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کوویڈ 19 کیسز کم ہوئے، بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں اسپتالوں میں کیسز اور ڈیٹھ ریٹ بھی کم ہوا ہے، یہ سب سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں، انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔