- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کا روس پر کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کا الزام
برطانیہ، امریکا اور کینیڈا نے روس پر کورونا وائرس کی ویکسین کے آزمائشی پروگرام سے متعلق معلومات کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیکنگ گروپ اے پی ٹی 29 پر کووِڈ-19 کی ویکسین کی تیاری پر کام کرنے والے سائنس دانوں اور ماہرین طب کے ریسرچ پیپر کو ہیک کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور کچھ مواد چرایا بھی گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکا، لندن اور کینیڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی اہم اور خفیہ معلومات پر بار بار سائبر حملے کرنے والے اس گروہ کا تعلق روس سے ہے جسے روسی صدر کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ یہ سائبر حملے کورونا ویکسین کی تحقیقاتی مراکز کے کمپیوٹرز پر کیے گئے۔
دوسری جانب روس نے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دواساز اداروں اور تحقیقاتی مرکز کی معلومات ہیک کرنے کے بارے میں ہماری پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایسے تمام تر الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور روس کا ان سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔