مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جولائی 2020
ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، خاندانی ذرائع. فوٹو: فائل

ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، خاندانی ذرائع. فوٹو: فائل

لاہور: خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، اور ناسازی طبیعت کے باعث انہیں ڈرپ بھی لگائی گئی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد طبیعت ناساز ہوئی، جب کہ رانا ثناء اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔