10 سنچریاں اور 150 سے زائد شکار،اسٹوکس پانچویں کرکٹر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 19 جولائی 2020
اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 176  کی اننگز کھیلی فوٹو : فائل

اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 176 کی اننگز کھیلی فوٹو : فائل

مانچسٹر:  بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریاں اور 150 سے زائد شکار کرنے والے دنیا کے پانچویں آل راؤنڈر بن گئے۔

انگلش اسٹار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 176  کی اننگز کھیلی،یہ ان کی دسویں ٹیسٹ سنچری شمار ہوئی، اس طرح اسٹوکس بھی یہ کارنامہ انجام دینے والے آل راؤنڈرز گیری سوبرز، ای ین بوتھم، روی شاستری اور جیک کیلس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔