وزیراعظم نے جس عزم سےکورونا کا مقابلہ کیا وہ ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک  اتوار 19 جولائی 2020
وزیراعظم نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کی متوازن پالیسی اختیار کی، شبلی فراز فوٹو: فائل

وزیراعظم نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کی متوازن پالیسی اختیار کی، شبلی فراز فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کی متوازن پالیسی اختیار کی، کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔