سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2667 تک جاپہنچی

ویب ڈیسک  اتوار 19 جولائی 2020
فرض کی ادائیگی کے دوران سندھ پولیس کے 16 افسران و جوان جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

فرض کی ادائیگی کے دوران سندھ پولیس کے 16 افسران و جوان جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 667 تک جاپہنچی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 667 تک جاپہنچی ہے۔ زیر علاج افسران و جوانوں کی تعداد ایک ہزار 601 ہے جبکہ ایک ہزار 50 صحت یاب ہوکر گھر بھی جاچکے ہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران سندھ پولیس کے 16 افسران و جوان جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے تھا۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہاول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران و جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔