- خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کو بہتر بنانے کے لئے نئی حکمت عملی متعارف
- تحریک انصاف کی حکومت بہترین نہیں لیکن عمران خان واحد امید ہیں، فواد چوہدری
- پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی
- عمر 118 برس: دنیا کی سب سے عمررسیدہ فرد اولمپک مشعل تھامیں گی
- 2130 لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
- پی ایس ایل 6، ٹھوکریں کھا کر سنبھلنے کی کوشش شروع
- کھانا تیارنہ کرنے پرشوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کردیا
- پی ایس ایل کا میلہ اجڑنے پر سابق کرکٹرز غم سے چور
- کمنٹیٹرز کے میدان میں جانے پر سوال اٹھنے لگے
- کرکٹ میں کرپشن،آئی سی سی بھارتی ماسٹر مائنڈ کومنظرعام پرلائے گی
- پی ایس ایل؛ اسٹین اور کٹنگ دوبارہ واپسی کیلیے بے تاب
- 900 وکٹیں، اینڈرسن نے وسیم اور میک گرا کی ہمسری کرلی
- چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑ گئی، حنیف لاکھانی
- پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی کا سربراہ منتخب
- سیمنٹ، تمباکو، چینی، کھاد کی پیداوار کی مانیٹرنگ کا معاہدہ
- حقوق نسواں قوانین پر عملدرآمد کا میکنزم تیار کر لیا گیا، ایکسپریس فورم
- ایک ہزار714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص
- لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق
- نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لیں گے
- 6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال
فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کردی

ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، فواد چوہدری فوٹو: فائل
جہلم: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔
پب جی گیم پر پابندی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں، ایسےرویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ،ہم ایسےفیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان میں ملٹی پلیئر گیم ’پب جی‘ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکام کا موقف ہے کہ اس گیم کی لت میں مبتلا نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی تھی۔ گیم پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔