- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
فرانسیسی کمپنی کو پاکستان کے لئے خصوصی پرواز آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی
کراچی: فرانس کی نجی چارٹر کمپنی کو پاکستان کے لئے خصوصی پرواز آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فرانس کی نجی چارٹر کمپنی کو پاکستان کے لئے خصوصی پرواز آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
اجازت نامہ کے تحت ہائی فلائی نامی فرانسیسی چارٹر کمپنی کی خصوصی چارٹر پرواز 23جولائی کو 200 سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی، جب کہ 22 جولائی کو 250 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی، خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے مبینہ طور پر پی آئی اے کے مسافروں کو یورپ کے ممالک کیلئے سفر کی سہولت فراہم کی جائےگی، بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں سے واپسی کا کرایہ 8 سو یورو وصول کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹر پرواز کا انتظام پی آئی اے کے فرانس میں جنرل سیلز ایجنٹ نے کیا ہے، جب کہ سیلز ایجنٹ کی جانب سے جاری اشتہار میں بھی پی آئی اے کا نام دیا گیا ہے، اور سیلز ایجنٹ کی جانب سے فلائٹ آپریٹ کے لئے پی آئی اے کے نام کے مبینہ استعمال سے ائر لائن انتظامیہ آگاہ ہے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سیلز ایجنٹ پی آئی اے کی جانب سے چارٹر فلائٹ آپریٹ کرنے سے آگاہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔