پی ایس ایل: 27 ہزار539 ٹکٹوں کی 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس

اسپورٹس رپورٹر  پير 20 جولائی 2020
ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے29 اگست تک شیڈول ہے،اس دوران کوالیفائر، 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل کی ٹکٹیں ری فنڈ ہوں گی۔ فوٹو : فائل

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے29 اگست تک شیڈول ہے،اس دوران کوالیفائر، 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل کی ٹکٹیں ری فنڈ ہوں گی۔ فوٹو : فائل

کراچی: پی ایس ایل 5کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا ہفتہ مکمل ہوگیا جب کہ یہ سلسلہ5 اگست تک جاری رہے گا۔

کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے جانے والے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹ ری فنڈ ہورہے ہیں،پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 27 ہزار539 ٹکٹوں کی 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کی گئی۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے29 اگست تک شیڈول ہے،اس دوران کوالیفائر، 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل کی ٹکٹیں ری فنڈ ہوں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔