پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 21 جولائی 2020
کورکمانڈرز اجلاس میں کشمریوں عوام کو ہمت اور صبر و استقلال پر خراج تحسین پیش کیا گیا، فوٹو : فائل

کورکمانڈرز اجلاس میں کشمریوں عوام کو ہمت اور صبر و استقلال پر خراج تحسین پیش کیا گیا، فوٹو : فائل

راولپنڈی  : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کورونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔