- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
پی سی بی کے ٹاپ آفیشلز نے قائمہ کمیٹی کیلیے ’’نولفٹ‘‘ کا بورڈ لگا دیا
اسلام آباد: پی سی بی کے ٹاپ حکام نے قائمہ کمیٹی کیلیے ’’نولفٹ‘‘ کا بورڈ لگا دیا۔
چیئرمین احسان مانی تو چھٹیاں گذارنے انگلینڈ گئے ہوئے ہیں گذشتہ روز اجلاس میں سی ای او وسیم خان بھی نہیں آئے، ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
ارکان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کے معاملے کو آئندہ اجلاس تک موخر کرتے ہوئے دونوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ نئے نظام نے سینکڑوں کرکٹرز کو بے روزگار کر دیا ہے،اس کی تشکیل میں وسیم خان نے اہم کردار ادا کیا تھا، وہ حال ہی میں یہ کہہ چکے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ، ہاکی،اسکواش، اسنوکر اور باکسنگ میں انٹرنیشنل سطح پر خراب کارکردگی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔