- وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
- چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان
- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پہلی جیت؛ سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا

کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفی حنیف سوشل میڈیا پر ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ کے نام سے مقبول ہورہے ہیں۔ فوٹو، انٹر نیٹ
کراچی: پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار کا ہم شکل بھی سوشل میڈیا پر معروف شخصیت بن گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفی حنیف کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ان کے دوست کہا کرتے تھے کہ اس کے مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے۔
مصطفی حنیف بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر بطور ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ شہرت حاصل کرنے سے قبل وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے اور اس پر اکثر سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔
ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفی نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں ںے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اب کہیں جاتا ہوں تو وہاں بھی لوگ مجھے پہنچان لیتے ہیں۔ ’’پچھلے دنوں ایک کام سے بازار گیا، ماسک نہیں تھا تو چار پانچ لوگوں نے مجھے پہنچانا اور مجھ سے بات بھی کی ۔‘‘
مصطفی حنیف ارطغرل غازی ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التن دزیتن سمیت کاسٹ کے دیگر اہم کرداروں سے ملنے کے لیے ترکی جانے کے خواہش مند ہیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حلیمہ سلطان سے بھی ملنا چاہیں گے تو مسکرا کر جواب دیا ’’اس کی کوئی ایسی خاص خواہش نہیں‘‘۔
سوشل میڈیا پر ارطغرل غازی کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کی ذاتی زندگی پر تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں اس بارے میں ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ کا کہنا ہےکہ ہمیں فن کاروں کی ذاتی زندگی کو ان کے کرداروں سے الگ دیکھنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔