پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ سےزائد ہوگئی

بزنس رپورٹر  بدھ 22 جولائی 2020
تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد  میں جون 2020کے دوران 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی اے۔ فوٹو، فائل

تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں جون 2020کے دوران 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی اے۔ فوٹو، فائل

 کراچی:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائد  ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2020کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16کروڑ 63لاکھ 60ہزار تھی جو جون 2020میں بڑھ کر 16کروڑ 72لاکھ 70ہزارسے زائد ہوگئی۔ تاہم تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مئی 2020میں 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار تھی جس میں جون 2020میں 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق صارفین کی اکثریت 3Gسے 4G LTEپر منتقل ہورہی ہے جس میں جاز 2کروڑ98لاکھ صارفین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جون 2020میں 5لاکھ 73ہزار 641نئے صارفین کا اضافہ ہوا، جبکہ زونگ 2کروڑ40لاکھ 4ہزار صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے کے نیٹ ورک میں  گزشتہ ماہ 2لاکھ 49ہزار 227نئے صارفین شامل ہوئے۔

ٹیلی نار پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے صارفین کی تعداد 1کروڑ78لاکھ 60ہزار ہے جبکہ گزشتہ ماہ 41ہزار983نئے صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔