ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت مخالف تحریک کا فارمولا طے

افضال طالب  جمعرات 23 جولائی 2020
ایوانوں میں مہم،پھر احتجاجی تحریک،آخر میں اسمبلیوں سے استعفے دیے جاسکتے ہیں،ذرائع
 فوٹو : فائل

ایوانوں میں مہم،پھر احتجاجی تحریک،آخر میں اسمبلیوں سے استعفے دیے جاسکتے ہیں،ذرائع فوٹو : فائل

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے درمیان حکومت کے خلاف مشترکہ جہدوجہد کرنے کے حوالے سے فارمولا طے پاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹواور شہبازشریف  نے اتفاق کیاہے کہ حکومت ہٹاؤتحریک 3مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی میزبانی میں ہوگی جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لیے مشاورت ہوگی۔

پہلے مرحلے میں نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرایوانوں سمیت ہرجگہ بھرپورمہم چلائی جائے گی۔اسمبلیوں اورعوامی حلقوں میں نیب اور حکومت ناکامیوں سے آگاہ کیاجائیگا۔نیب کو ختم کرنے ، 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایوا رڈ کاایوانوں میں بھر پور تحفظ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔