یوم عرفہ اورعیدالاضحی پرکعبۃ اللہ عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جولائی 2020

اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، نائب کمانڈر حج سکیورٹی : فوٹو: فائل

اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، نائب کمانڈر حج سکیورٹی : فوٹو: فائل

ریاض: کرونا وبا کے باعث مسجدالحرام یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی۔

حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں افطار کریں، محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

میجرجنرل محمد بن واصل الاحمدی نے مزید کہا کہ حج کے لیے منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم حج کی منصوبہ بندی کے باقی مراحل پرکچھ  دنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کورونا وبا؛ رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، حفاظتی احتیاطی تدابیرکے تحت کعبۃ اللہ کے طواف اورصفا اورمروہ کے درمیان سعی کے راستوں کا تعیّن کردیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی رواں سال کی حج پالیسی کے مطابق صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس سال بیرون ملک سے عازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے  سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔