پاراچنار طوری مارکیٹ میں دھماکا، 17 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جولائی 2020
دھماکا خیز مواد بازار میں لگی ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا، پولیس حکام. فوٹو:ایکسپریس

دھماکا خیز مواد بازار میں لگی ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا، پولیس حکام. فوٹو:ایکسپریس

پارا چنار: طوری مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع پارا چنار طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد بازار میں لگی ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا نصب شدہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔