سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا پتے کا کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جولائی 2020
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے کو آپریشن کے بعد نکال دیا گیا، فوٹو : فائل

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے کو آپریشن کے بعد نکال دیا گیا، فوٹو : فائل

ریاض: خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کے پتے کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے میں پتھری ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا تھا تاہم اب کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں آپریشن کے ذریعے پتے کو نکال دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز اب تیزی سے روبہ صحت ہیں تاہم وہ کچھ دن اسپتال میں ہی قیام کریں گے اور مکمل صحت یابی کے بعد ہی اسپتال سے شاہی محل منتقل ہوں گے۔ خادمین حرمین شریفین نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے دوست احباب اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔