- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا
اسلا آباد / کراچی: نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لائسنس معطل کرنےکاعندیہ بھی دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ کمپنی کے پاس کوئی جواب نہیں۔
نیپرا نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرے کا انتظام نہیں کیا، اور پلانٹ سے کم بجلی پیدا کی گئی، مشینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پلانٹ کئی بار بند رہا، جب کہ 2017 کے دوران ٹیرف میں پلانٹ کی مرمت کے لئے 25 ارب کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک مناسب مینٹی ننس سے250 میگاواٹ تک اضافی بجلی بنا سکتا تھا، لیکن بروقت مرمت نہ ہونے سے کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑا۔
نیپرا نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک دسمبر 2019 تک 900 میگاواٹ کا پاورپلانٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی، کےالیکٹرک کو اس پاور پلانٹ کی 73 کروڑ ڈالر لاگت بھی صارفین کومنتقل کرنےکی اجازت دی، جون کے لئے 1 ماہ قبل تیل کی حتمی طلب یکم مئی کو بتانا ضروری تھا لیکن عمل نہیں ہوا اور کے الیکٹرک نے پی ایس او کو فرنس آئل کی بروقت ڈیمانڈ نہیں بھیجی، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے ساتھ گیس فراہمی کا دیرپا معاہدہ نہ کیا، متعدد پاورپلانٹس کو متبادل فیول پر بھی نہیں چلایا گیا، کراچی میں 39 پاور ٹرانسفارمرز پر ذیادہ دباؤ سےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔