کالعدم جنداللہ کے دہشت گرد کو 14 سال قید کا حکم

کورٹ رپورٹر  جمعرات 23 جولائی 2020
مجرم اسحاق کو سی ٹی ڈی نے 2019ء میں گرفتار کیا، خود کش جیکٹ دستی بم برآمد ہوا، مجرم نے افغانستان سے جنگی تربیت حاصل کی  (فوٹو : فائل)

مجرم اسحاق کو سی ٹی ڈی نے 2019ء میں گرفتار کیا، خود کش جیکٹ دستی بم برآمد ہوا، مجرم نے افغانستان سے جنگی تربیت حاصل کی (فوٹو : فائل)

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جنداللہ کے دہشت گرد کو بارودی مواد کے مقدمے میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں موجود انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے بارودی مواد کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم جند اللہ کے دہشت گرد مجرم اسحاق عرف گل خان کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سید سرفراز کے مطابق مجرم اسحاق کو سی ٹی ڈی حکام نے 2019ء میں گرفتار کیا تھا۔ مجرم اسحاق کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوا تھا۔ مجرم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ مجرم نے افغانستان سے جنگی تربیت حاصل کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔