- کراچی، دودھ کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا
- ’’فیس بک‘‘ غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنسوں کے حصول کا بڑا ذریعہ
- گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا
- آئس لینڈ میں ایک ہفتے میں 17000 زلزلے
- نیوزی لینڈ کے ساحلوں پر چمکنے والے شارک دریافت
- اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن
- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
ناظم آباد میں سفاک ملزمان نے نوبیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا

جائے وقوع سے خون آلود چھرا برآمد کرلیا ہے، پولیس ۔ فوٹو : فائل
کراچی: ناظم آباد میں سفاک ملزمان نے چھرے کے وار کرکے نو بیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا۔
رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں گھر میں میاں اور بیوی کی لاشوں کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، پولیس نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت سلیم سائیں کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلیہ کی شناخت 35سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ میاں اور بیوی کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھارآلے کی مددسے گلہ کاٹ کر قتل کیا ہے اور اس واردات میں ایک سے زائد ملزمان شامل ہوسکتے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول سلیم سائیں نے 4 ماہ قبل خاتون سے پسند کی شادی تھی، جائے وقوع سے خون آلود چھرا برآمد کرلیا ہے، تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول سلیم سائیں کا اورنگی ٹاؤن میں آستانہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گھر گراؤنڈ پلس تو ہے جس میں ان کے علاو بھی فیملیاں رہائشی پذیر ہیں، ایک خاتون نے بتایا کہ علاقے میں لائٹ نہیں تھی اور گھرسے شور شرابے کی آوازیں آرہی تھی جب خاتون کے شوہر آئے تو انہوں نے جاکر دیکھا تو میاں اور بیوی کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔