ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 35 ہزار رہ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جولائی 2020
 ملک بھر میں کورونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی اور ملک میں فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 35 ہزار کی سطح پر آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ڈیڑھ ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 873 ہوگئی۔ سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 818 ہوگئی۔ سندھ میں 2110، پنجاب 2113 ، خیبرپختونخوا میں 1170، اسلام آباد میں 162 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال 49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں تاحال 2 لاکھ 72 ہزار 873 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 37 ہزار 300 مریض صحت یاب ہوچکے۔ اس طرح اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 35 ہزار 291 ہوگئی ہے۔ فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 274 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔