- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
خیبرپختونخوا حکومت کا کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کھیلوں کے میدان کھولنے کی تیاریاں کی جائیں، صوبہ بھر کے اسٹیڈیم منتظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کورونا وبا سے بچاو کے لیے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں۔
ایکسپریس کو زرائع سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایتھلیٹک ٹریک ،فٹبال، ہاکی، لان ٹینس، مارشل آرٹس، جیم، بیڈمنٹن، اسکواش ، باکسنگ ، باسکٹ بال، کرکٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہر کھیل کے حوالے سے الگ الگ ایس او پیز جاری، ایس او پیز کے تحت تمام کھلاڑیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے، سینٹائزرز کا استعمال کیا جائے گا، ہر کھیل میں کھلاڑی اپنا سامان استعمال کرے گا، کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا، کرکٹ میں ایک نیٹ پر صرف دو باولر بیک وقت باولنگ کرسکیں گے، اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی ٹریننگ میں فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے ایس او پیز تیارکرلی گئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے کھلاڑیوں کا کھیل بھی متاثر ہوا ہے اسی لیے عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں کھولنے سے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع ملے گا
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔