فرانس میں اہل محلہ نے تیسری منزل سے پھینکے گئے بچوں کو کیچ کرکے جان بچالی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جولائی 2020
ہمسائیہ نے جلتے ہوئے فلیٹ کی کھڑکی سے بچوں کو نیچے پھینکا اور اہل محلہ نے کیچ کرلیا، فوٹو : ویڈیو گریب

ہمسائیہ نے جلتے ہوئے فلیٹ کی کھڑکی سے بچوں کو نیچے پھینکا اور اہل محلہ نے کیچ کرلیا، فوٹو : ویڈیو گریب

پیرس: فرانس کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس پر ہمسائیہ نے فلیٹ میں موجود میں دو بچوں کو کھڑی کی سے نیچے پھینکا جب کہ نیچے موجود دیگر اہل محلہ نے کیچ کر کے بچوں کی جان بچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں اہل محلہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوفناک آتشزدگی کے شکار فلیٹ سے 3 اور دس سالہ بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔ ہمسائیہ نے فلیٹ کے اندر داخل ہوکر بچوں کو 33 فٹ کی بلندی سے پھینکا جب کہ پہلے سے نیچے موجود اہل محلہ نے بچوں کو کیچ کرلیا۔

اپارٹمنٹ میں لگنے والی خوفناک آگ نے چند فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے دوران 17 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 4 وہ افراد ہیں جنہوں نے بچوں کو کیچ کیا تھا اس دوران ایک نوجوان کی کلائی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بچوں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اہل محلہ کی بہادری اور حاضر دماغی کی تعریف کی جس کی وجہ سے دو بچوں کی زندگیاں محفوظ ہوگئیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔