کورونا وائرس؛ شہریوں کے گھروں پر جا کر ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ

 ہفتہ 25 جولائی 2020
کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں  پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں  پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان۔ فوٹو: فائل

محکمہ صحت بلوچستان نے کوئٹہ کے شہریوں سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ سیمپل ان کے گھروں پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھر پر ٹیسٹ سیمپل لینے کا فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، یہ سہولت بلا ناغہ ہفتے میں  سات روز جار ی رہے گی۔ کورونا ٹیسٹ کے لیے 0819213258اور 0819202080 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جب کہ شہریوں کے سہولت کے لیے شہر کے سات مقامات پر کورونا کے سیمپلز بھی لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں  کے لیے گھر پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سمپل لینے کی سہولت جاری کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں  پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور یہ سہولت بغیر کسی بھی ناغہ کے ہفتہ بھر جاری رہے گی جس میں عوام تعاون درکار ہو گا، یہ اقدام عوام کی صحت کے لیے کیا جارہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا صوبہ کورونا سے پاک ہو جائے اور اس وباء سے ہم جاری جنگ جیت سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔