سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں 15سال کی رعایت

ویب ڈیسک  پير 27 جولائی 2020
سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 30 سال تھی۔ فوٹو:فائل

سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 30 سال تھی۔ فوٹو:فائل

کراچی: سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے  مطابق سندھ حکومت نے ملازمت کی درخواست دینے والوں کے لئے اہم فیصلہ کیا اورسرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15سال کی رعایت دے دی گئی ہے، جب کہ وزیر اعلی مرادعلی شاہ کی منظوری کے بعد عمر کی حد میں رعایت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق عمر کی حد میں 15سال کی رعایت کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے  30جون 2022 تک ہوگا، تاہم اس  رعایت کے قانون کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے  کہ سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 30 سال تھی، تاہم اب اس حکمنامے کے تحت 15سال کی رعایت کے ساتھ سرکاری ملازمت کے لیے 45 سال کی عمر کے افراد بھی درخواست دے سکیں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔